جے آئی ٹی جسے بھی طلب کرے اسے پیش ہونا چاہیے، مہرین راجہ

جے آئی ٹی جسے بھی طلب کرے اسے پیش ہونا چاہیے، مہرین راجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(لیڈی رپورٹر)سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انو ر راجہ نے کہاہے کہ خدشہ ہے کہ ن لیگ جے ٹی آئی پر دباؤ ڈالنا نہ شروع کردے ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ن لیگ کے درباری اپنے مقاصد کے حصول کے لئے کچھ بھی کرسکتے ہیں ،قانون سب کے لئے برابر ہے ،جے آئی ٹی جسے بھی طلب کرے اسے پیش ہونا چاہیے، انہوں نے کہاکہ عوام اب حقائق جاننا چاہتے ہی، قطری خط کی حقیقت تو سامنے آچکی ہے اور مزید بہت سے حقائق سامنے آئیں گے ، حکمرانوں کواپنے کئے کا حساب دینا ہوگا ،ن لیگ رونا دھونا چھوڑ کر اب اپنے اعمال کاجواب دینے کے لئے تیار ہوجائے ،انہوں نے کہاکہ ماضی میں ن لیگ نے جو کچھ کیا وہ بتدریج منظر عام پر آرہا ہے ، عوام کو اب سب علم ہوچکا ہے اور چند دن تک مزید علم ہوجائے گا