کر اچی سمیت تمام اضلا ع میں بجلی کا جاری شدیدبحران انتہائی افسوسناک ،خو اجہ آصف اور عابد شیر علی مستعفیٰ ہوں ،فوری مسئلہ حل نہ ہوا تو سخت لائحہ عمل اپنائیں گے :فیصل سبزواری

کر اچی سمیت تمام اضلا ع میں بجلی کا جاری شدیدبحران انتہائی افسوسناک ،خو اجہ ...
 کر اچی سمیت تمام اضلا ع میں بجلی کا جاری شدیدبحران انتہائی افسوسناک ،خو اجہ آصف اور عابد شیر علی مستعفیٰ ہوں ،فوری مسئلہ حل نہ ہوا تو سخت لائحہ عمل اپنائیں گے :فیصل سبزواری

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایم کیو ایم (پاکستان )کی رابطہ کمیٹی کے رکن فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ کئی دن سے کر اچی سمیت تمام اضلا ع میں بجلی کاشدیدبحران جاری ہے جو انتہا ئی افسوسنا ک ہے ، رمضان المبارک میں بجلی کا خصوصی انتظام کر نے کے بجا ئے اور بد تر کر دیا گیا ہے ،خو اجہ آصف کو ہٹا کر کسی دوسرے وزیر کو پا نی وبجلی کی مکمل وزرات دی جا ئے،کے الیکٹرک ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کراور سوٹ بو ٹ پہن کر کر اچی کے لو گو ں کا مسئلہ حل نہیں کر سکتی ۔

بہادرآبادمیںقائدحزب اختلاف سندھ اسمبلی خواجہ اظہارالحسن ،رابطہ کمیٹی رکن عارف خان ایڈووکیٹ،اراکین قومی وصوبائی اسمبلی،بلدیاتی نمائندگان  کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ  کر اچی ،حید رآبا د ،میر پو ر خا ص ،سکھر ،ٹنڈوالہیا ر سمیت متعددشہروں کے عوام روزے کی حا لت میں گر می سے تڑپ رہے ہیں ،کر اچی میں کے الیکٹر ک ایک دہا ئی سے نجی ادارہ ہے، انکی ملی بھگت  ہے، یہ ہر مرتبہ دھو کہ دہی کر تے ہیں کہ ہمیں گیس نہیں مل رہی یا وفا ق سے بجلی نہیں مل رہی،ہم سوال کرتے ہیں کہ کے الیکٹر ک اپنی بجلی کیو ں پیدانہیں کر رہی؟ان کی جانب سے تاروں کی مر مت کا بہا نہ کیا جا تا ہے لیکن کر اچی کے عوام جا ن چکے ہیں کہ آپ)این ٹی ڈی سی (کے 650میگاواٹ اورسوئی سدرن گیس سے گیس کی فراہمی کا انتظار کر تے ہیں تا کہ بجلی سستی ملے آپ فر نس آئل کا ستعما ل کر کے عوام کوبجلی نہیں دیتے کراچی کو280ملین میٹرک کیو بک فٹ گیس کی فر اہمی نہیں کی جا رہی ، سوئی سدرن گیس کر اچی کے شہر یو ں کو مسلسل گیس ضروریات کے مطا بق فر اہم کریں۔انہوں نے  کہا کہ عوام وفاقی وزرات پا نی وبجلی سے نالا ں ہیں، وزیر اعظم نو از شریف چار سال میں بجلی کا نظام درست نہیں کر اسکے ، وفا قی وزرات دفا ع پا نی وبجلی سے خو اجہ آصف کو ہٹا کر کسی دوسرے وزیر کو پا نی وبجلی کی مکمل وزرات دی جا ئے۔فیصل سبز واری نے کہا کہ  کے الیکٹرک ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کراور سوٹ بو ٹ پہن کر کر اچی کے لو گو ں کا مسئلہ حل نہیں کر سکتی ، بجلی بنانے والے ادارو ں کو اب بلاتعطل بجلی فر اہم کر نی ہو گی ، اگر ہٹ دھر می اختیار کی گئی تو ہم عوام کے ساتھ احتجاج میں مو جو د ہو ں گے۔

قائد حزب اختلا ف سندھ اسمبلی ورکن رابطہ کمیٹی خو اجہ اظہار الحسن نے کہا کہ ہم کے الیکٹر ک کو 2دن کی مہلت دے رہے ہیں کہ وہ بجلی کی غیر اعلا نیہ لوڈشیڈنگ بند کر دیں اور کسی خو ش فہمی میں نہ رہیں ، بجلی کے بحران کا یہی عالم رہا تو ایم کیو ایم (پاکستان )بڑے مظا ہر ے کا اعلان بھی کر سکتی ہے ، ہم شہریو ں کی تکلیف میں برابر کے شریک ہیں، وزیر اعلی سندھ سید مر اد علی شاہ بجلی سمیت دیگرمسائل کو حل کر نے کے بجا ئے مئیر کے اختیارات چھینے پر لگے ہو ئے ہیں ، وزیراعلی کسی بھی وقت شہر میں نکل کر دھی بڑھے خریدنے یا دیگر خریداری پر اپنی خبر تو بنوالتے ہیں لیکن عوام کے مسائل کے حل کیلئے انہوں نے کیا کیا ؟۔انہو ں نے کہا کہ ابھی اہم صرف مطالبات کر رہے ہیں، مسئلہ حل نہ ہو ا تو عوام کے ساتھ سڑ کو ں پر ہو ں گے ۔انہو ں نے کہا کہ خواجہ آصف اور عابد شیر علی اپنی وزراتیں چلا نے میں نا کام ہوگئے، یہ لو گ زبا نی کلا می با تو ں سے بجلی بنا رہے ہیں عملا کچھ نہیں ہو رہا ،ہر الیکشن سے پہلے عوام کو پر فر یب نعر وں سے خو ش کیا جا تا ہے جو یہ بھی کر رہے ہیں ۔ خواجہ اظہا ر الحسن نے کہا کہ عوام پا نی اور بجلی کے لئے بلبلا رہے ہیں، عوام کو فوری بجلی مہیا کی جا ئے ورنہ کسی بھی قسم کا سخت لا ئحہ عمل بنانے پر مجبو ر ہوں  گے۔

مزید : کراچی