عطاالحق قاسمی پر جھوٹے الزامات لگانے والے نام نہاد صحافی کی ضمانت خارج

عطاالحق قاسمی پر جھوٹے الزامات لگانے والے نام نہاد صحافی کی ضمانت خارج

لاہور(نامہ نگار ) ایڈیشنل سیشن جج عبد الحق نے کراچی کے نام نہاد صحافی محمد طاہر کی قبل از گرفتاری عبوری ضمانت خارج کردی۔ جس کے بعد ملزم مفرور ہوچکا ہے۔ملزم طاہر نے معروف ادیب و کالم نگار عطاالحق قاسمی سمیت دیگر ادیبوں کی شہرت کو نقصان پہنچانے کیلئے اپنی ویب سائیٹ پر ایک جعلی خط شائع کیاتھا۔ایف آئی اے نے مکمل تحقیقات کے بعدا س خط کوجعلی اور محمد طاہر کو مجرم قراردیا تھا۔گزشتہ روز ملزم نے ضمانت قبل از گرفتاری کی توثیق کیلئے درخواست دی تھی جسے خارج کردیا گیا۔یاد رہے کہ محمد طاہر فیس بک پر 'محمد طاہر جرنلسٹ 'کے نام سے ازخود صحافی بنا ہوا ہے اور نامور صحافیوں اور شخصیات پر الزام تراشیاں کرتا رہتا ہے-اس سے قبل بھی یہ جعل ساز جیل کی ہوا کھا چکا ہے - قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس کی گرفتاری کے لیے چھاپا مار ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں- 

مزید : لاہور