جنوبی پنجاب کی 5شوگر ملوں کے خلاف کارروائی کی درخواست پر سیکرٹری انڈسٹریز کو 2ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم

جنوبی پنجاب کی 5شوگر ملوں کے خلاف کارروائی کی درخواست پر سیکرٹری انڈسٹریز کو ...
جنوبی پنجاب کی 5شوگر ملوں کے خلاف کارروائی کی درخواست پر سیکرٹری انڈسٹریز کو 2ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے جنوبی پنجاب کی 5شوگر ملوں کے خلاف کارروائی کی درخواست پر سیکرٹری انڈسٹریز کو 2ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیاہے۔

چیف جسٹس نے پنجاب بھر کی عدالتوں میں زیر سماعت جعلی عدالتی فیصلوں سے متعلق ڈگریوں پر عمل درآمد روک دیا

جسٹس عائشہ اے ملک نے حسیب وقاص شوگر ملز کی درخواست پر سماعت کی ، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ جنوبی پنجاب میں اتحاد شوگر ملز سمیت 5شوگر ملز غیرقانونی طور پر قائم کی گئی ہیں ،جنوبی پنجاب میں پانچوں شوگر ملز کے خلاف کارروائی کی جائے اور ان شوگر ملز کرشنگ پر بھی پابندی عائد کی جائے،ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے جنوبی پنجاب کی 5شوگر ملوں کے خلاف کارروائی کی درخواست پر سیکرٹری انڈسٹریز کو ان شوگر ملز کے خلاف کارروائی کی درخواست پر دو ماہ میں فیصلے کا حکم دیاہے۔

مزید : لاہور