پنجاب حکومت نے ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن یونیورسٹی کے قیام کا فیصلہ کر لیا ہے، رانا مشہود

پنجاب حکومت نے ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن یونیورسٹی کے قیام کا فیصلہ کر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن یونیورسٹی کے قیام کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔اس یونیورسٹی کی فیکلٹی کی ٹریننگ کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں گے ۔ اس طرح سکلڈ ورکرز کی تیاری کے ساتھ ساتھ بے روز گاری ختم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔یہ بات انہوں نے آج سول سیکرٹریٹ میں انڈسٹری ڈیپارٹمنٹ کے کمیٹی روم میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں صوبائی وزیر انڈسٹریز شیخ علاؤ الدین، چیئرمین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ، چیف ایگزیکٹیو آفیسر پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ جواد خان اور سیکرٹری انڈسٹریز ڈاکٹر محمد مجتبیٰ پراچہ سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
۔صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ حکومت نے ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن کو سکول لیول پر متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے صوبہ پنجاب کے سرکاری سکولوں میں مڈل کلاس سے ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن بطور مضمون متعارف کروائی جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ سکولز ایجوکیشن کے 39کمپری ہینسو ہائی سکولوں کو ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹس میں تبدیل کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ سکولوں میں ٹیکنیکل ایجوکیشن ٹیوٹا کی معاونت سے متعارف کروائی جائے گی۔اسی طرح دانش سکولوں میں بھی یہ سہولت متعارف کروائی جائے گی۔ تیسری اور چوتھی کلاس میں ابتدائی طور پر ٹیکنیکل ایجوکیشن سے آگاہی کو نصاب میں متعارف کروایا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ چائنہ میں ووکیشنل ٹریننگ پروگرام مڈل سے شروع ہو کر یونیورسٹی تک جاتا ہے۔صوبہ پنجاب میں چائنہ کے اسی ماڈل کو اپنایا جائے گاجس کیلئے ٹیکنیکل ایجوکیشن کمیشن چائنا کی ضروری معاونت حاصل کی جائے گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ چائنیز وفد 15جون تک پاکستان کا دورہ کرے گا تا کہ اس یونیورسٹی کے قیام، فیکلٹی ،ریسرچ اور نصاب سے متعلق ضروری میکنزم کوطے کیا جا سکے۔مزید براں چینی ماہرین فیکلٹی کو ٹریننگ بھی دیں گے۔صوبائی وزیر انڈسٹریز علاؤ الدین شیخ نے کہا کہ اس اقدام سے نوجوان نسل کو فائدہ پہنچے گا اور روز گار کے متلاشی نوجوان مفید ہنر سیکھ کر اپنا روزگار خود کما سکیں گے