یوای ٹی اور ذنگھوا یونیورسٹی کے درمیان مفاہمتی یادداشت کے معاہدہ پر دستخط

یوای ٹی اور ذنگھوا یونیورسٹی کے درمیان مفاہمتی یادداشت کے معاہدہ پر دستخط

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور اورانسٹیٹیوٹ آف پبلک سیفٹی ریسرچ، ذنگھوا یونیورسٹی کے درمیان مفاہمتی یادداشت کے معاہدہ پر دستخط کیے گئے۔ معاہدہ کی تقریب وائس چانسلر یو ای ٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد، وائس ڈین آئی پی ایس آرذنگھوا یونیورسٹی پروفیسر ہوانگ کیونی اور دونوں جانب سے شامل ہونے والے دوسرے پروفیشنلز کی موجودگی میں یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں منعقد ہوئی۔ اس معاہدہ کے تحت انسٹیٹیوٹ آف پبلک سیفٹی ریسرچ، ذنگھوا یونیورسٹی تحقیق و ترقی کے منصوبے پر مشترکہ طور پر کام کیا جائے گا۔ پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد نے کہا کہ مشترکہ منصوبوں کے ذریعے منافع بخش نتائج سامنے آئیں گے جو ترقی کی بنیادوں کو مضبوط بنانے کے لیے انڈسٹری اور جامعہ کے لیے کار آمد ثابت ہوگا۔

معاہدہ پر دستخط سے قبل پروفیسر ڈاکٹر وقار محمود ، ڈائریکٹر ککس نے ادارے کی ریسرچ لیب،اموراور کارکردگی کے حوالے سے شرکاء کو بریفنگ دی ۔

اور وفد کے جانب سے پروفیسر پنگ ڈو،سینیئر انجنیئر نے پریزینٹیشن دی اور انسٹیٹیوٹ آف پبلک سیفٹی ریسرچ کے اغراض و مقاصد سے متعارف کروایا۔وفد نے الخوارزمی انسٹیٹیوٹ آف کمپیوٹر سائنسز کی مختلف لیبز کا دورہ کیا جن میںCVML, NGW, HPCNاور GIS شامل ہیں اور فیکلٹی کی طرف سے انہیں بریف بھی کیا گیا۔ اس موقع پر تمام ڈینز ، فیکلٹی ممبرز اور رجسٹرا محمد آصف بھی موجود تھے۔ آخر میں آنے والے مہمانوں کو وائس چانسلر یو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد کی جانب سے اعزازی شیلڈز سے نوازا گیا

مزید : میٹروپولیٹن 4