حسین نواز کی جے آئی ٹی میں پیشی قوم پراحسان نہیں، حماد اظہر

حسین نواز کی جے آئی ٹی میں پیشی قوم پراحسان نہیں، حماد اظہر

لاہور(نمائندہ خصوصی )پاکستان تحریک انصاف لاہورکے سیکرٹری جنرل میاں حماد اظہر کا کہنا ہے کہ شہزادہ حسین نواز کی جے آئی ٹی میں پیشی قوم پراحسان نہیں، سربراہان مملکت عدالتوں میں پیش ہوتے آئے ہیں، لیگی ٹولہ اس کو سانحہ نہ سمجھے۔ تحریک انصاف کے کارکنوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انکا مزید کہنا تھاکہ حکمرانوں نے کئی دہائیوں تک ملکی خزانے کو بیدردی سے لوٹا لیکن اب حساب دیتے وقت ان کے ماتھوں پر شکن آگئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان نے ثابت قدمی سے حکمرانوں کوکٹہرے میں لاکھڑا کیا آج تک کسی لیڈر میں اتنی جرأت نہیں تھی اسی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے کہ ایفی ڈرین عباسی اوران جیسے دوسرے منشیات فروش عمران خان کیخلاف درخواست بازی کررہے ہیں لیکن انہیں مایوسی ہوگی کیونکہ لوٹ مار شریف خاندان نے کی ہے شکنجہ بھی انہی پر کسا جائیگا

مزید : میٹروپولیٹن 4