فیس بک سسٹم انگریزی کے علاہ دیگر زبانوں کو سمجھنے سے قاصر

فیس بک سسٹم انگریزی کے علاہ دیگر زبانوں کو سمجھنے سے قاصر
 فیس بک سسٹم انگریزی کے علاہ دیگر زبانوں کو سمجھنے سے قاصر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیلیکون ویلی(مانیٹرنگ ڈیسک)سوشل ویب سائٹ فیس بک پر نفرت انگیز اور پرتشدد ویڈیوز اور پوسٹز کی زیادہ شیئرنگ ہونے کے باعث دنیا بھر میں ہونے والے واقعات و حادثات کے بعد انتظامیہ نے قدرے سخت اقدامات اٹھائے۔فیس بک نے اپنے الگورتم سسٹم کو مزید بڑھاوا دے کر فیس بک پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیوز اور پیغامات کی مانیٹرنگ بڑھادی، اور کئی ممالک میں ان کے خلاف ایکشن بھی لیا۔لیکن فیس بک کے ایسے اقدام صرف ان ممالک میں ہی کامیاب ہوئے، جہاں نفرت انگیزاورپرتشدد ویڈیوز اورمواد کو دیگر زبانوں کے بجائے انگریزی میں شیئر کیا گیا تھا۔کیوں کہ فیس بک کے پاس صارفین کا ڈیٹا مانیٹر کرنے کے لیے صرف ساڑھے 4 ہزار مانیٹر ہیں، جو قریبا 2 ارب صارفین کے ڈیٹا پر نظر رکھتے ہیں، جب کہ ان کا ساتھ دینے کے لیے فیس بک کا خودکار سسٹم الگورتھم بھی متحرک ہوتا ہے۔لیکن الگورتھم سمیت فیس بک کے مانیٹر بھی زیادہ تر انگریزی زبان میں کیے جانے والے مواد کی مانیٹرنگ اچھے طریقے سے کرتے ہیں، اور اب تک فیس بک انتظامیہ زیادہ تر انگریزی زبان پر شیئر کیے گئے مواد کو ہی ویب سائیٹ سے ہٹاسکی ہے۔دیگر زبانوں میں ویب سائٹ پر موجود نفرت انگیز اور پرتشدد مواد کو نہ ہٹائے جانے پر فیس بک انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔فیس بک کو خصوصی طور پر ترقی پذیر اور ایسے ممالک میں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، جہاں اس ویب سائٹ کے صارفین میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔