دبئی،گاڑی افطاری کرنیوالوں کے درمیان پھنس گئی،گھنٹوں انتظار

دبئی،گاڑی افطاری کرنیوالوں کے درمیان پھنس گئی،گھنٹوں انتظار
 دبئی،گاڑی افطاری کرنیوالوں کے درمیان پھنس گئی،گھنٹوں انتظار

  

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک ) یہ کوئی گیم شو کا سیٹ نہیں ہے اور نہ ہی تصویر میں نظر آنے والی کار کسی کو انعام میں ملنے والی ہے ، دراصل دبئی میں ایک شخص ایسی کار پارکنگ میں گاڑی کھڑی کر بیٹھا جہاں لوگ اکٹھے ہو کر افطاری کرتے ہیں۔ افطاری کے مجمعے میں پھنسنے والے اس ڈرائیور کو نہ دائیں جانب سے راستہ ملا اور نہ بائیں جانب سے۔ ’’میل آن لائن ‘‘ کے مطابق دبئی میں ایک شخص کار پارکنگ کے بیچ و بیچ گاڑی کھڑی کر کے نکلا اور جب واپس آیا تو گاڑی کے اردگرد لوگوں کا ہجوم جمع تھا جوہر روز کار پارکنگ میں اکٹھے بیٹھ کر افطاری کرتے ہیں۔لوگوں کے اس مجمعے کی وجہ سے اس ڈرائیور کو کار نکالنے کیلئے نہ دائیں سے راستہ ملا اور نہ بائیں سے ،حتیٰ کہ افطاری تک بیچارے کی کار آگے ہو سکی نہ پیچھے۔ گھنٹوں انتظار کے بعد مغرب کی آزان ہوئی ، کار پارکنگ میں بیٹھے ہزاروں افراد نے افطاری کی اور پھر کہیں جا کر کار کو نکلنے کا راستہ ملا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4