پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر کا خطاب،اپوزیشن کی احتجاج کی تیاریاں

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر کا خطاب،اپوزیشن کی احتجاج کی تیاریاں

اسلام آباد(این این آئی)اپوزیشن نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر کے خطاب میں شدید احتجاج کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن کا اظہارخیال سرکاری ٹی وی پربراہ راست نشر نہ کئے جانے پر حزب اختلاف کی جماعتوں سے شدید احتجاج کی تیاریاں شروع کردی ہیں اس سلسلے میں خورشید شاہ نے قومی اسمبلی اور سینٹ میں اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی پارٹیوں کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا ہے۔یکم جون کی صبح 10 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں پیپلز پارٹی، تحریک انصاف، جماعت اسلامی، ایم کیو ایم، مسلم لیگ ق، اے این پی، جمہوری وطن پارٹی، عوامی مسلم لیگ اوربی این پی عوامی شرکت کریگی ٗ اجلاس میں قائد حزب اختلاف کی بجٹ تقریر براہ راست نشر کرنے سے انکار کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور یکم جون کو ہی صدرمملکت کے پارلیمنٹ سے خطاب کے موقع پر احتجاج کی حکمت عملی بھی طے کی جائے گی۔

احتجاج کی تیاریاں

مزید : صفحہ اول