حسین نواز نے پیش ہو کر اچھا کیا

حسین نواز نے پیش ہو کر اچھا کیا
 حسین نواز نے پیش ہو کر اچھا کیا

  

اسلام آباد (این این آئی) پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ حسین نواز نے جے آئی ٹی میں پیش ہو کر اچھا کیا ٗ جے آئی ٹی کے باہر (ن) لیگ کے ورکرز کی موجودگی پر کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہئے ٗرمضان المبارک میں بدترین لوڈشیڈنگ ہے ٗ انڈسٹری سے بجلی لیکر گھریلو صارفین کی ضروریات کو پورا کیا جائے۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حسین نواز نے جے آئی ٹی میں پیش ہو کر اچھا کیا ٗجے آئی ٹی کے باہر (ن) لیگ کے ورکرز کی موجودگی پر کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہئے ماضی میں پی پی کے دور حکومت میں پی پی کی لیڈر شپ جب عدالتوں میں پیش ہوتی تھی تب ورکرز عدالتوں کے باہر جمع ہوتے تھے ۔

رحمن ملک

مزید : صفحہ اول