مزید گردشی قرضہ برداشت نہیں

مزید گردشی قرضہ برداشت نہیں
 مزید گردشی قرضہ برداشت نہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ حکومت بجلی کی مد میں مزید گردشی قرضہ برداشت نہیں کرے گی ٗبجلی کی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے جلسے جلوسوں کی قیادت کر نے اراکین پارلیمنٹ بجلی چوری روکنے کے خلاف مہم چلائیں ۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے کچھ علاقوں میں بجلی چوری کا رجحان زیادہ ہے جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ خیبر پختونخوا میں بجلی کی لوڈشیڈنگ زیادہ ہے ان کو بجلی چوری کی طرف زیادہ توجہ دینی چاہئے اور عوام میں اس حوالے سے مہم چلانی چاہئے کہ بجلی کا استعمال قانونی طرقہ سے میٹر لگا کر کیا جائے انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں بجلی چوری ہوتی رہے گی گردشی قرضے میں اضافہ ہوگا حکومت مزید گردشی قرضے برداشت نہیں کریگی۔
عابد شیر علی

مزید :

صفحہ اول -