ریاض پیرزادہ نے استعفی واپس لے لیا

ریاض پیرزادہ نے استعفی واپس لے لیا
ریاض پیرزادہ نے استعفی واپس لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(صباح نیوز)حکومت سے نالاں وفاقی وزیربرائے بین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ نے تحفظات دور ہونے کے بعد اپنا استعفی واپس لے لیا۔ریاض پیرزادہ اپنا استعفی واپس لینے کے بعد پارلیمنٹ ہاوس میں واقع اپنے چیمبر پہنچے، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف نے ان کے تمام تحفظات دور کرا دیئے ہیں، جس کے بعد انھوں نے اپنا استعفٰی واپس لے لیا ہے۔یاد رہے کہ گذشتہ ماہ 28 اپریل کو ریاض پیرزادہ نے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ اور وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری پر کرپشن کا الزم لگاتے ہوئے وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ کے عہدے سے استعفٰی دے دیا تھا۔نجی ٹی وی ذرائع نے بتایا تھا کہ ریاض پیرزادہ نے ڈائریکٹر جنرل پاکستان اسپورٹس بورڈ ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا پر لگائے گئے کرپشن کے الزامات کے بعد انہیں عہدے سے ہٹائے جانے کی مخالفت کی تھی ۔
ریاض پیرزادہ

مزید :

صفحہ اول -