حکومت میں ضیاء الحق کی روح ہے

حکومت میں ضیاء الحق کی روح ہے
 حکومت میں ضیاء الحق کی روح ہے

  

اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت میں ضیاء الحق کی روح ہے یہ حکومت بجلی کی بجائے موت بانٹ رہی ہے ۔ منگل کے روز اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے خیبرپختونخوا میں لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حکومت حقوق مانگنے والوں پر ڈنڈے اور گولیاں برسا رہی ہے، یہ جمہوریت نہیں بادشاہت ہے جس میں لوگوں کو آواز اٹھانے پر مار دیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے وعدے پورے نہیں کر سکی ۔ سندھ اور کے پی کے کو صوبائی تعصب کا نشانہ بنایا جا رہا ہے یہاں 20 ‘ 20 گھنے لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے جس سے لوگوں کی معمولات زندگی متاثر ہو رہی ہے اور لوگ ڈپریشن کا شکار ہے انہوں نے فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں کے لئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کے لئے جلد صحتیابی کی دعا کی اور مطالبہ کیا کہ خیبرپختونخوا میں احتجاج کرنے والوں پر فائرنگ کرنے والے ملزم کو فوری گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ۔

خورشید شاہ

مزید : صفحہ اول