ایم کیوایم پاکستان کا خواجہ آصف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

ایم کیوایم پاکستان کا خواجہ آصف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

کراچی (ما نیٹر نگ ڈیسک)ایم کیوایم پاکستان نے وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کا رونا اب پرانا ہوگیا، وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف استعفیٰ دیں، جگتیں لگانے سے بجلی پیدا نہیں ہوتی۔فیصل سبزواری یہ بھی کہتے ہیں کہ اگر کراچی والوں کو ریلیف نہ ملا تو کے الیکٹر ک کے دفتر جاکر احتجاج کریں گے۔ایم کیوایم پاکستان کے اراکین رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ کراچی کے شہری شدید گرمی میں بجلی کے لیے تڑپ رہے ہیں۔اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے بھی وزیر مملکت برائے پانی و بجلی پر وار کیے اور کہا کہ عابد شیر علی منہ سے جتنی بجلی پیدا کر رہے ہیں اس سے ملک کو نقصان ہورہا ہے۔اراکین رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ اگر شہر میں بجلی کا مسئلہ حل نہ ہوا تو کے الیکٹرک کے دفتر پر جاکر احتجاج کریں گے۔

ایم کیوایم پاکستان

مزید : صفحہ اول