اوگرا کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی تجاویز
اسلام آباد(صباح نیوز)اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سمری ارسال کر دی ہے، جس کے مطابق پٹرول دو روپے تیس پیسے فی لٹر،ڈیزل تین روپے بیس پیسے فی لٹر سستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ مٹی کا تیل پرفی لٹر 13روپے6پیسے، لائٹ ڈیزل آئل بھی مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔اوگرا کی سمری کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت تین روپے بیس پیسے فی لٹر کم کرنے کی تجویز کی گئی ہے ۔ کمی کے بعد فی لٹرہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت83 روپے فی لٹر کی بجائے 79 روپے 80 پیسے ہو جائے گی جبکہ پٹرول کی فی لٹر قیمت دو روپے تیس پیسے کم کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے ۔ کمی کے بعد فی لٹر پٹرول 74روپے کی بجائے 71روپے 70 پیسے کے حساب سے فروخت ہو گا۔اوگرا کی سمری کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافہ تجویز کیا گیا ہے ۔ فی لٹر مٹی کے تیل کی قیمت میں 13 روپے 6 پیسے اضافہ تجویز کیا گیا ہے جس کے بعد ایک لٹر مٹی کا تیل 44 روپے کی بجائے 57 روپے 60 پیسے کے حساب سے فروخت ہو گا ۔ جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں9روپے 5 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے ۔اضافے کے بعد ایک لٹر لائٹ ڈیزل آئل 53روپے 50 پیسے کے حساب سے خریدا جا سکے گا۔ اوگرا