بیکٹریا سے مقابلے کے لیے ہزار گنا زیادہ طاقتور اینٹی بائیوٹک تیار

بیکٹریا سے مقابلے کے لیے ہزار گنا زیادہ طاقتور اینٹی بائیوٹک تیار
 بیکٹریا سے مقابلے کے لیے ہزار گنا زیادہ طاقتور اینٹی بائیوٹک تیار

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ انھوں نے اینٹی بائیوٹک ادویات کی ایک نئی قسم دریافت کر لی ہے۔سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ دریافت ایسے جراثیم کے خلاف ہماری جنگ کو بڑھائے گی جن پر پہلے سے موجود ادویات کا اثر نہیں ہوتا۔دنیا کی آبادی کی صحت کو لاحق خطرات میں ایک بڑا خطرہ ایسے جراثیم ہیں جن پر کسی قسم کی ادویات اثر نہ کریں۔گذشتہ فروری میں عالمی ادارہ صحت نے ایسے جراثیم کی فہرست جاری کی تھی جن پر ادویات کا اثر نہیں ہو رہا اور وہ انسانی صحت کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔امریکہ میں محققین نے پہلے سے موجود ایک دوا وینکومائسین میں بہتری لائی ہے اور اسے ایک ہزار گنا زیادہ طاقتور بنا دیا ہے۔یہ اینٹی بایوٹک بیکٹریا پر تین مختلف طریقوں سے حملہ کرتی ہے۔ اس کے علاوہ اس کے اندر ایسی صلاحیت موجود ہے کہ جراثیم کو اس کے خلاف مدافعت پیدا کرنے میں مشکل پیش آتی ہے۔

بیکٹریا

مزید : صفحہ اول