نیب نے نجی بنک کے 52ملین روپے کے ڈیفالٹر دو ملزم گرفتار کر لئے

نیب نے نجی بنک کے 52ملین روپے کے ڈیفالٹر دو ملزم گرفتار کر لئے

لاہور(خبرنگار) نیب نے نجی بنک کے 52ملین روپے کے ڈیفالٹر دو ملزم گرفتار کرکے حوالات میں بند کردئیے۔ملزم ملک نوید اور عابد ملک کو جوہر ٹاؤن لاہور سے نیب کی ٹیم نے چھاپہ مار کر گرفتار کیا ۔دونوں ملزم ایم ایس عمیر سٹیل انڈسٹریز کے مالکان ہیں اور انہوں نے نجی بنک سے 52ملین روپے کا قرضہ لیا لیکن واپس نہ کیا ۔ملزموں کے خلاف گورنر اسٹیٹ بنک نے نیب کو نادہندگی کی درخواست دی ۔نیب نے دونوں ملزموں کو کئی بار انکوائری کے لئے طلب کیا لیکن وہ نیب کے سامنے پیش نہیں ہوئے ۔گزشتہ روز نیب نے دونوں ملزموں کو گرفتار کرکے احتساب عدالت میں پیش کردیا ۔

نیب

مزید : صفحہ آخر