افطار پارٹیوں کا مقصد عوامی رابطہ مہم تیز کرنا ہے: عزیز الرحمن چن

افطار پارٹیوں کا مقصد عوامی رابطہ مہم تیز کرنا ہے: عزیز الرحمن چن

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی میاں عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں افطار پارٹیوں کا مقصد عوام الناس اور کارکنوں کے ساتھ عوامی رابطہ مہم کو تیز کرنا ہے ۔وہ پیپلز پارٹی کے این اے 120کے ٹکٹ ہولڈر حافظ زبیر کار دار کی جانب سے اپنے اور کارکنوں کے اعزاز میں دئیے گئے افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔تقریب سے بیر سٹر عامر حسن ‘ زاہد زوالفقار خان ‘ واجد علی شاہ‘ شاہدہ جبین‘ رانا اشعر نثار ‘ شکیل میر چنی‘ مرزا الیاس ‘ جاوید بٹ‘ افضل بٹ‘ منشاء پرنس‘ نصیر احمد‘ خالد بٹ ‘ صداقت شاہ اور ڈاکٹر غلام حسین راہی سمیت دیگر نے بھی شرکت کی ۔حاجی عزیز الرحمن چن کا کہنا تھا کہ رمضان میں عوامی رابطہ مہم کا سلسلہ آخری رمضان تک جاری رہے گا آج عابد صدیقی کی جانب سے افطار ڈنر دیا جائے گا۔

عزیزالرحمان چن

مزید : صفحہ آخر