سندھ ہائیکورٹ میں حج کوٹہ کیس کی سماعت آج ہو گی

سندھ ہائیکورٹ میں حج کوٹہ کیس کی سماعت آج ہو گی

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سندھ ہائیکورٹ حج 2017ء سرکاری اور پرائیویٹ حج سکیم میں کوٹہ کی تقسیم کا فیصلہ آج سنائے گا ،گزشتہ روز وزارت مذہبی امور کی طرف سے ڈپٹی اٹارنی جنرل سہیل محمود ایڈووکیٹ اور ہوپ کے وکیل عابد زبیری نے اپنے دلائل مکمل کر لیے ،سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر نے سماعت مکمل ہونے کے بعد کہا کہ دونوں اطراف سے دلائل آ گئے ہیں حج2017ء میں سرکاری اور پرائیویٹ سکیم کے کوٹہ کی تقسیم کیا ہو گی فیصلہ آج31مئی کو سنایا جائے گا ۔

سماعت

مزید : صفحہ آخر