کرپشن، جاسوسی کا الزام ، افغان وزارت داخلہ کے 37 اہلکار گرفتار

کرپشن، جاسوسی کا الزام ، افغان وزارت داخلہ کے 37 اہلکار گرفتار

کابل(صباح نیوز)افغان وزارت داخلہ کے 37 اہلکار وں کو کرپشن اور جاسوسی جیسے الزامات میں گرفتار کر لیا گیا ہے گرفتار اہلکاروں میں 28 پولیس اور 9 سویلین اہلکار شامل ہیں تمام اہلکاروں کے کیسز کارروائی کے لئے عدالتوں کو بھجوا دیئے گئے ہیں جس کے بعد ان کے خلاف باضابطہ کاروائی کی جا ئے گی ۔ افغان خبر رساں ایجنسی نے وزارت داخلہ کے ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس کے حوالے سے بتایا ہے کہ گرفتار اہلکاروں میں 28 پولیس اور 9 سویلین اہلکار شامل ہیں۔گرفتار کئے جانیوالوں پر رشوت لینے ،جاسوسی،اسلحہ اور سیکیورٹی کیمروں کی فروخت کے علاوہ قتل کے الزامات بھی ہیں افغان وزارت داخلہ کے ان تمام اہلکاروں کے کیسز کارروائی کے لئے عدالتوں کو بھجوا دیئے گئے ہیں جس کے بعد ان کے خلاف باضابطہ کاروائی کی جا ئے گی۔

افغان وزارت داخلہ

مزید : علاقائی