پاکستان دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہیگا، اعزاز چودھری

پاکستان دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہیگا، اعزاز چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فلوریڈا (آن لائن) امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر اعزاز چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے اور اس مقصدکیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکی کمانڈر سینٹ کام جنرل جوزف ووٹل نے ملاقات کے دوران کیا۔ امریکہ میں پاکستانی سفارت خانے کے ترجمان کے مطابق گزشتہ روز پاکستانی سفیر اعزاز چودھری سے امریکی کمانڈر سینٹ کام جنرل جوزف ووٹل نے ملاقات کی ‘ ملاقات میں پاک امریکہ باہمی و دفاعی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دہشت گردی کو مل کر ختم کرنے پر اتفاق کیا گیا اور میری ٹائم سیکیورٹی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران اعزاز چودھری نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
اعزاز چودھری

مزید :

علاقائی -