ملتان:وہاڑی روڈ پرموبل آئل فیکٹری میں آگ لگ گئی

ملتان:وہاڑی روڈ پرموبل آئل فیکٹری میں آگ لگ گئی

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک) وہاڑی روڈ پر واقع موبل آئل فیکٹری میں آگ لگ گئی جس کے باعث فیکٹری کے اندر موجود موبل آئل کے ڈرم آگ کی لپیٹ میں آگئے جس سے آگ کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔ ریسکیو کی 8گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں جبکہ ریسیکو حکام نے قریبی علاقوں سے بھی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں طلب کر لی ہیں، آگ فیکٹری سے نکل کر قریبی گھروں اور علاقوں تک پھیل گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ملتان کے علاقے وہاڑی روڈ پر رہائشی علاقے میں موجود ایک موبل آئل فیکٹری میں آگ لگ گئی جس نے فیکٹری کے علاوہ ارد گرد کے علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔پو لیس کی بھاری نفری موقع طلب کر لی گئی ہے، پولیس نے 500 میٹر اردگرد کی عمارتیں خالی کروا لی ہیں اور سڑک کو بھی ٹریفک کیلئے بند کر دیا ہے۔ ریسکیو کی 8 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ تاہم تاحال انہیں کوئی کامیابی نہیں ملی۔ آگ اردگرد کی عمارتوں تک پھیل چکی ہے جب کہ آگ بجھانے کیلئے ریسکیو کی مزید گاڑیاں طلب کر لی گئی ہیں۔ بڑی تعداد میں ایمبولینسز بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں۔ آگ لگنے کے فوراً بعد فیکٹری میں موجود بیشتر افراد باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے تھے۔ تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے میں کم از کم تین گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

آتشزدگی

مزید : علاقائی