بلوچستان میں امن کیلئے ایف سی کی خدمات بیمثال ہیں:ذوالفقار باجوہ

بلوچستان میں امن کیلئے ایف سی کی خدمات بیمثال ہیں:ذوالفقار باجوہ

سبی(اے این این ) کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس کرنل ذوالفقار علی باجوہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں مثالی امن کے قیام کیلئے ایف سی سمیت سکیورٹی اداروں کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ،کل تک ہمارے کیخلاف لڑنے والے فراری آج ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہورہے ہیں جوکامیاب حکمت عملی کا بہترین ثبوت ہے ، ایف سی کی جانب سے پرامن شیلٹر ز اسکول لہڑی ،چھتر اوچ میں تعلیمی پسماندگی کے خاتمے اور علاقہ کی خوشحالی و ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا ،ایسے اسکولوں کے قیام سے علاقہ میں تعلیم کی فراہمی میں مدد ملے گی ،پسماندہ علاقوں میں پینے کے صاف پانی، صحت کی سہولیات سمیت قومی شاہراہ اور ریلوے ٹریک کی حفاظت کیلئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں ،ایف سی شہریوں کی فورس ہے شہریوں کا تعاون ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہیڈ کوارٹر سبی اسکاؤٹس میں اے این این سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرونگ کمانڈر لہڑی کرنل عبدالرب ، میجر قاسم شرازی، میجر آصف شہزاد، کیپٹن امان اللہ ،آل پاکستان جرنلسٹس کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید طاہر علی ، ڈسٹرکٹ پریس کلب سبی کے جنرل سیکرٹری یار علی گشکوری ، رابط سیکرٹری طاہر عباس،راجیش کمار بھی موجود تھے کمانڈنٹ سبی سکاؤٹس کرنل ذوالفقار علی باجوہ نے کہا کہ ایف سی جس کامیاب حکمت عملی سے بلوچستان کو مثالی امن بحال کیا وہ کسی سے پوشیدہ نہیں آج ہر علاقوں میں فراری افراد ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ پہاڑوں سے اتر کر قومی دھارے میں شامل ہونے والوں کے بچوں کے مستقبل کو روشن بنانے کیلئے ایف سی کے تعلیم دوست اقدامات سے نہ صرف ہتھیار ڈالنے والوں کے بچے مستفید ہونگے بلکہ علاقہ کی عوام کو بھی فائدہ ہو گا کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس کرنل ذوالفقار علی باجوہ نے کہا کہ ایف سی نے ہمیشہ عوامی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے مسائل کو حل کئے پینے کے صاف پانی کی فراہمی صحت اور امن وامان کے قیام کیلئے کئی گئی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں انہوں نے کہا کہ پہاڑوں سے اتر کر قومی دھارے میں شامل ہونے والوں سے ملاقات کے موقع پر ان کی خواہش صرف اور صرف اپنے بچوں کو تعلیم یافتہ بنانے کی تھی اسی مقصد کو لے کر آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم احمد انجم کی ہدایات پر سبی اسکاؤٹس نے چھتر لہڑی اور اوچ کے علاقوں میں عارضی بنیادوں پر اسکول قائم کرنے کی حکمت عملی بنائی آج ہم اس میں کامیاب ہوئے انہوں نے بتایا کہ چھتر اوچ لہڑی میں دو 2پر امن شیلٹرز اسکول قیام کئے جارہے ہیں جس میں بچوں کوکتب بستے اور تمام تعلیمی سامان اسکولوں میں سولر سسٹم پنکھے ضروری سامان فرنیچرز اور اپنی مدد آپ کے تحت اساتذہ کی فراہمی ممکن بنائی گئی ہے۔

ذوالفقار باجوہ

مزید : علاقائی