فورسز کی شمالی و جنوبی وزیرستان میں کاروائیاں ، بھاری اسلحہ و گولہ بارود برآمد

فورسز کی شمالی و جنوبی وزیرستان میں کاروائیاں ، بھاری اسلحہ و گولہ بارود ...

  راولپنڈی/ وزیرستان (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کو آپریشن رد الفساد کے دوران کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔پاک فوج نے گزشتہ روز شمالی و جنوبی وزیر ستان ایجنسی میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کرکے کسی بھی ممکنہ دہشتگردی کی کارروائی کو ناکام بنادیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے جنوبی وزیرستان ایجنسی کے گاؤں پونگا کالی ، شمالی وزیرستان ایجنسی کے گاؤں عیدک ، وادی رورنگر، مٹہ (سوات) اور نیہاگ ڈارا کے گاؤں جٹ گرام سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا۔برآمد کیے گئے اسلحہ میں ایس ایم جیز ، اینٹی ایئر کرافٹ گن، رائفل، پستول ، آئی ای ڈیز اور ڈیٹونیٹر سمیت مختلف قسم کے ہتھیار شامل ہیں۔ فورسز/کارروائیاں

مزید : علاقائی