بجٹ سے متعلق پارلیمنٹیرنیز کی تعمیری تجاویز کا خیر مقدم کرینگے،اسحق ڈار

بجٹ سے متعلق پارلیمنٹیرنیز کی تعمیری تجاویز کا خیر مقدم کرینگے،اسحق ڈار

اسلام آباد (صباح نیوز)وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ پارلیمینٹ کی جانب سے تمام مفید سفارشات کو خوش آمدید کہا جائے گا اور بجٹ کی حتمی منظوری سے قبل ان پر مناسب مشاورت کی جائے گی،عام لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنانا اور ان کی ضروریات پوری کرنا نئے بجٹ کی اہم ترجیحات ہیں۔وہ گزشتہ روز اسلام آباد میں خزانہ ڈویژن سے متعلقہ معاملات کے بارے میں ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ہمیشہ کی طرح رواں سال بھی بجٹ کی تیاری کے دوران تمام فریقوں اور ماہرین سے جامع مشاورت کی ۔وزیر خزانہ نے وزارت خزانہ کے حکام سے کہا کہ وہ رواں مالی سال کا ہدف حاصل کرنے کیلئے سخت محنت کریں اور تمام ضروری کوششیں جاری رکھیں۔

اسحق ڈار

مزید : علاقائی