حسین نواز نے پیش ہو کر سمجھداری کا ثبوت دیا ،شیخ رشید احمد

حسین نواز نے پیش ہو کر سمجھداری کا ثبوت دیا ،شیخ رشید احمد

اسلام آباد (آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حسین نواز نے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو کر سمجھداری کا ثبوت دیا ہے۔ حسین نواز چاہتے ہیں کہ تحقیقات ان کی مرضی کے مطابق ہو لیکن ایسا نہیں ہو سکتا۔ منگل کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو میں سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا کہ حسین نواز سمجھدار ہیں اور جے آئی ٹی کے سامنے پشی ہو کر انہوں نے سمجھداری کا ثبوت دیا ہے۔ حسین نواز جانتے ہیں کہ جے آئی ٹی کے سوالوں کا جواب دیئے بغیر ان کی جان نہیں چھوٹے گی۔ حسین نواز اگر پیش نہ ہوتے تو سپریم کورٹ کے احکامات پر ان کے وارنٹ گرفتاری نکلتے۔ انہوں نے کہا کہ حسین نواز چاہتے ہیں کہ تحقیقت ان کی مرضی کے مطابق ہوں لیکن ایس انہیں ہو سکتا، جے آئی ٹی قانون کے مطابق تحقیقات کرے گی۔

شیخ رشید احمد

مزید : علاقائی