شاہدرہ ، نامعلوم افراد نے 2بچوں کے باپ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا

شاہدرہ ، نامعلوم افراد نے 2بچوں کے باپ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار) شا ہد رہ ٹا ؤ ن کے علاقہ میں دو بچوں کے باپ میا ں قا سم کو نامعلوم افراد نے فا ئر نگ کر کے قتل کر دیا ،پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے۔ بتایاگیا ہے کہ شا ہد رہ ٹا ؤ ن کے علا قہ محلہ جٹاں کے رہائشی 32سا لہ میا ں محمدقا سم گز شتہ شام افطاری کے بعد گھر سے کسی کا م کے سلسلے میں جا رہا تھا کہ گھر سے چند گز کے فاصلے پر راستے میں گھات لگا کر بیٹھے نامعلوم افر اد نے اند ھا دھند فائرنگ شر وع کر دی جس کے نتیجہ میں میا ں قا سم شدید زخمی ہوگیا۔اُسے شدید زخمی حالت میں میو ہسپتال لے جایا گیا جہاں چند گھنٹے زندگی و موت کی کشمکش میں رہنے کے بعدوہ گزشتہ رات ہسپتال میں دم تو ڑ گیا ۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس کے مطابق مقتو ل کا کچھ دن پہلے اپنے محلے داروں حسن وغیرہ کے سا تھ لین دین پر جھگڑ ا ہو ا تھا ،شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ حسن وغیرہ نے میاں قاسم کو فائرنگ کر کے ہلا ک کیا ہے۔پو لیس کے مطا بق تفتیش جا ری ہے اصل حقا ئق تفتیش کے بعد سا منے آ ئیں گے۔

مزید :

علاقائی -