فیکٹری ایریااورشیرا کوٹ میں2افراد پرُاسرار طور پر ہلاک

فیکٹری ایریااورشیرا کوٹ میں2افراد پرُاسرار طور پر ہلاک

لاہور(خبرنگار) شہر کے 2 مختلف مقامات میں 2افراد پراسرار طور پر ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے شناخت نہ ہونے پر لاشیں مردہ خانہ بھجوا دیں۔ معلوم ہوا ہے کہ فیکٹری یریا کے علاقہ میں نامعلوم شخص بے ہوشی کی حالت میں پڑا تھا ۔پولیس نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر اسے طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اسکی موت کی تصدیق کردی۔ شیرا کوٹ کے علاقہ بند روڈ پر نامعلوم شخص کی لاش دیکھ کر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضہ میں لیکر مردہ خانہ میں بھجوا دی۔ دونوں کے لواحقین کی تلاش جاری ہے۔

مزید : علاقائی