بلال گنج ، گاڑی پارک کرنے کے تنازع پر ہمسایوں کی فائرنگ ، 16سالہ نوجوان اور راہگیر زخمی
لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) دا تا در با ر کے علاقہ میں گاڑی پارک کرنے کے تنا زع پر ہمسایوں نے طیش میںآکر اندھا دھند فائرنگ کر کے سولہ سالہ نوجوان سمیت را ہگیر کوفا ئر نگ کرکے زخمی کر دیا۔پو لیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیو ں کو طبی امدا د کے لئے ہسپتا ل میں منتقل کیااور ایک ملزم کو گرفتا ر کر لیا جبکہ دو فرا ر ہو نے میں کا میا ب ہو گئے ۔پو لیس کے مطا بق بلال گنج کے ر ہا ئشی معظم علی نامی تاجر کا کہنا ہے کہ اسکے بیٹے صدام حسین نے گھر کے دروازے کے سامنے گاڑی کھڑی کرنے سے منع کیا تھا جس پر جھگڑا ہوا اور انکے ہمسائے ہمایوں ، شہزاد اور انکے والد سلیم نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں انکا سولہ سالہ بیٹا صدام اور ایک فیض نامی راہگیر زخمی ہو گیا۔ دونوں زخمیو ں کوطبی امدا د کے لئے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کر لئے اور ملزم سلیم کو حراست میں لے لیا جبکہ شہزاد اور ہمایوں موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ زخمی صدام کی والدہ کا کہنا ہے کہ گاڑی اکثر گھر کے دروازے کے باہر کھڑی کر دیتے ہیں علاقے میں تجاوزات کی بھرمار ہے جسکی وجہ سے لوگ کھڑکیاں اور دروازے نہیں کھول سکتے۔ انہو ں نے اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے ۔