پولیس کی فائرنگ سے شہری زخمی،ڈاکو گرفتار

پولیس کی فائرنگ سے شہری زخمی،ڈاکو گرفتار

لاہور (خبر نگار) مصطفی آباد کے علاقہ میں گزشتہ رات ڈاکو کا پیچھا کرتے ہوئے پولیس نے شہری پر فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا ،زخمی ہونے والے نوجوان بلال کو سروسز ہسپتال میں داخل کروادیا گیا ہے بتایا گیا ہے کہ صدر کینٹ کا رہائشی نوجوان محمد بلال گزشتہ شام موٹر سائیکل پر سوار ڈیوٹی سے واپس گھر جارہا تھاکہ دھرمپورہ تھانہ کے سامنے واقع مین روڈ پر پولیس ڈاکوؤں کا تعاقب کررہی تھی اس دوران پولیس نے ڈاکوؤں پر فائرنگ کی جس پر ایک ڈاکو نے وہاں سے گزرتے ہوئے ایک موٹر سائیکل سوار کو گن پوائنٹ پر روک لیا اورڈاکو اس کی موٹر سائیکل پر سوار ہوگیا پولیس نے پیچھے سے فائرنگ کی تو ڈاکو کے ساتھ موٹر سائیکل سوار شہری بھی زخمی ہوگیا زخمی ہونے والے نوجوان کا نام محمد بلال بتایا گیا ہے جسے زخمی حالت میں سروس ہسپتال میں داخل کروادیا گیا ہے ڈاکٹروں کے مطابق زخمی بلال کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم پولیس نے ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ہے۔

مزید : علاقائی