مختلف علاقوں میں آتشزدگی،لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر

مختلف علاقوں میں آتشزدگی،لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر

لاہور(خبرنگار) صوبائی دارلحکومت میںآتشزدگی کے واقعات میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔بتایا گیا ہے کہ لوئر مال کے علاقہ میں ریاض کے گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے دو لاکھ روپے مالیت کا سامان اور فرنیچر جل گیا۔ لوہاری کے علاقہ میں نواز کے گھر میں آگ لگنے سے ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔ مصطفی ٹاؤن میں شہباز کے گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے دو لاکھ روپے مالیت کا سامان جل گیا۔

مزید : علاقائی