پروفیسر آف میڈیکل ایجوکیشن جنید سرفراز کی تعیناتی کے خلاف درخواست، پی ایم ڈی سی سے جواب طلب

پروفیسر آف میڈیکل ایجوکیشن جنید سرفراز کی تعیناتی کے خلاف درخواست، پی ایم ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے یو ایچ ایس کے پروفیسر آف میڈیکل ایجوکیشن جنید سرفراز کی تعیناتی کے خلاف دائردرخواست پر پی ایم ڈی سی سے ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیاہے۔ چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے شہری زین العابدین کی درخواست پر سماعت کی ، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ٹیچنگ کیڈر کی پوسٹ پر انتظامی تجربہ رکھنے والے جنید سرفراز کو لگایا گیا ہے، پروفیسر آف میڈیکل ایجوکیشن جنید سرفراز کی تعیناتی قانون کی خلاف ورزی ہے ،جنید سرفراز کو پروفیسر آف میڈیکل ایجوکیشن کے عہدے سے ہٹایا جائے ۔عدالت نے یو ایچ ایس کے پروفیسر آف میڈیکل ایجوکیشن جنید سرفراز کی تعیناتی کے خلاف دائردرخواست پر پی ایم ڈی سی سے ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیاہے۔

مزید : علاقائی