قائم مقام وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس

قائم مقام وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے قائم مقام وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیئے ہیں ۔جسٹس شمس محمود مرزا نے طالبہ آسیہ بتول کی درخواست پر سماعت کی جس میں وائس چانسلرز کی جانب سے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے کی نشاندہی کی گئی . وکیل نے بتایا کہ ہائیکورٹ نے طالبہ کو ڈگری جاری کرنے کا حکم دیا تھا لیکن عدالتی حکم کے باوجود بی ایڈ کی ڈگری نہیں دی جا رہی، درخواستگزار کے وکیل نےَ استدع کہ عدالتی احکامات کو نظر انداز کرنے پر وائس چانسلر پنجاب یونورسیٹی سمیت دیگر ذمہ داران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

مزید : علاقائی