آئی ٹی سیریز کی200 جعلی کتابیں شائع کرنے والا گروہ گرفتار

آئی ٹی سیریز کی200 جعلی کتابیں شائع کرنے والا گروہ گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) ایف آئی اے نے آئی ٹی سیریز کی 200جعلی کتابیں شائع کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا ۔ایف آئی اے فیصل آباد کی ٹیم نے نہر بازار سمندری روڈ پر واقع مصطفیٰ بک ڈپو پرچھاپہ مار کر آئی ٹی سیریز کی دو سو جعلی کتابیں فروخت کرنے والے دکاندار میاں وقار کو گرفتارکرلیا ۔ ملزم کے قبضے سے سیکڑوں کتابیں بھی برآمد کر لی گئیں۔ تفتیش کے دوران جعلی کتابوں کی چھپائی کرانے والے شخص سخاوت علی شاہ اور پرنٹنگ پریس کے مالک قاری افتخار کے بارے میں معلومات حاصل کرکے ان دونوں کو بھی گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق آئی ٹی سے تعلق رکھنے والے فاروق انور نے اس گروہ کے بارے میں درخواست دی تھی ۔ایف آئی اے نے ملزموں سے تفتیش شروع کردی ہے ۔

مزید : علاقائی