ایف آئی اے نے انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم کوگرفتارکرلیا

ایف آئی اے نے انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم کوگرفتارکرلیا

لاہور(خبرنگار)ایف آئی اے نے انسانی سمگلنگ میں ملوث اہم ملزم کو گوجرانوالہ سے گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔ایف آئی اے تھانہ گوجرانوالہ کے ایس ایچ او وقار حسین اعوان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم زاہد علی کو گرفتار کرلیا ۔ملزم کے قبضے سے کئی جعلی پاسپورٹ بھی برآمد ہوئے ۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم کئی سابقہ مقدمات کا اشتہاری ملزم ہے ۔اس کی گرفتاری سے متعددمقدمات کی تفتیش میں مدد ملے گی۔

مزید : علاقائی