والٹن روڈ، کیری ڈبہ میں سلنڈر پھٹنے سے دو افراد جھلس گئے

والٹن روڈ، کیری ڈبہ میں سلنڈر پھٹنے سے دو افراد جھلس گئے

لاہور(خبر نگار) والٹن روڈ پر کیری ڈبہ میں سی این جی سلنڈر پھٹنے کے باعث جھلس جانے پر دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ والٹن روڈ پر کیری ڈبہ میں اچانک سی این جی سلنڈر پھٹ گیا جس کے باعث کیری ڈبہ میں سوار دو افراد الیاس اور اکبر شدید زخمی ہوگئے۔ انہیں مقامی ہسپتال میں داخل کروادیا گیا ہے جبکہ ریسکیو اور فائر برگیڈ کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ زخمی ہونے والے دونوں افراد الیاس اور اکبر کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔

مزید : علاقائی