نوازشریف اور عمران خان دونوں دعا گو ہیں کسی طرح بچ جائیں ‘ قمر زمان کائرہ

نوازشریف اور عمران خان دونوں دعا گو ہیں کسی طرح بچ جائیں ‘ قمر زمان کائرہ

شیخوپورہ (این این آئی) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں پارٹی کے لئے قربانیوں دینے اور میرٹ پر آنے والوں کو پارٹی عہدیداران بنایا جائے گا اور ان ورکرزکوآگے لایا ئے جائے گا جو پارٹی کے لئے شب و روز کام کریں ،پیپلز پارٹی غریب ،کسانوں ،مزدور وں اورہاریوں کی جماعت ہے جس نے ہمیشہ پاکستان کے 20کروڑ عوام کے حقوق کے لئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں ،پیپلز پارٹی کی قیادت نے وطن عزیز اورجمہوریت کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے سے بھی گریز نہیں کیا ،پیپلز پارٹی کی قیادت نے اپنے عوام کے حقوق کی تاریخ اپنے خون سے رقم کی ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے مینارٹی کے ایک وفدسے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔وفد میں پیپلز پارٹی کے سابق ضلع نائب صدر چوہدری آصف الیاس گل ،ندیم سرفراز خان ،چوہدری نشان مسیح ہنجرا اور صوبہ انجم بھی شامل تھے ۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ وفاقی وزراء جتنا مرضی واویلا کر لیں پانامہ لیکس مسلم لیگ (ن) کے گلے کا طوق بن چکا ہے، پیپلز پارٹی کی قیادت کے سیاسی طور پر متحرک ہونے سے حکمرانوں کی صفوں میں ہلچل مچی ہوئی ہے، آئندہ عام انتخابات میں بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

‘ قمر زمان کائرہ

مزید : کراچی صفحہ اول