جماعت اسلامی کا جمعے کو کے الیکٹرک کیخلاف یوم سیاہ کا اعلان

جماعت اسلامی کا جمعے کو کے الیکٹرک کیخلاف یوم سیاہ کا اعلان

کر اچی (ما نیٹر نگ ڈیسک)کراچی میں طویل لوڈ شیڈنگ پر جماعت اسلامی نے جمعے کو کے الیکٹرک کے خلاف یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا۔امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یوم سیاہ پر حکومت، نیپرا اور کے الیکٹرک کے خلاف سیاہ جھنڈے لہرائے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ کے الیکٹرک کو قومی تحویل میں لیا جائے، ضرورت پڑے تو اس حوالے سے آرٹیکل 245کا استعمال کیاجائے۔حافظ نعیم کا مزید کہنا ہے کہ حکومت، نیپرا اورکے الیکٹرک کی ملی بھگت سے صارفین کو لوٹا جا رہا ہے،طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہری شدید اذیت کا شکار ہیں۔

یوم سیاہ کا اعلان

مزید : کراچی صفحہ اول