ناصر شاہ نے صحافیوں میں 18لاکھ کے امدادی چیک تقسیم کیے

ناصر شاہ نے صحافیوں میں 18لاکھ کے امدادی چیک تقسیم کیے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر اطلاعات ،محنت ،ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ سید ناصر حسین شاہ نے منگل کو اپنے دفتر میں سیکریٹری محکمہ اطلاعات سندھ عمرا ن عطا سومرو کے ہمراہ سندھ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 6صحافیوں جن میں غلام صدیق سولنگی، خالد حسین پنہور، غلام محمد لونڈ،مسرور احمد،نصیر خان اور محمد اکرم قائم خانی کو حکومت سندھ کی جانب سے ان کے علاج معالجہ کے لئے 18لاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم کئے اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ حکومت سندھ اور پیپلز پارٹی نے ہمیشہ صحافیوں کی مکمل مدد اور ہر ممکن سہولیات فراہم کی ہیں ۔پیپلز پارٹی اور صحافی لازم وملزوم ہیں ،پیپلز پارٹی صحافیوں کی جدوجہد ،محنت اور پیشہ ورانہ کارکردگی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ان کے ہر مشکل وقت میں بھی ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہوتی ہے ۔سیکریٹری اطلاعات سندھ عمران عطا سومرو نے کہا کہ حکومت سندھ صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لئے ہر ممکن تعاون ومدد فراہم کررہی ہے ان کے لئے معاشی سہولیات کے ساتھ طبی سہولیات کے لئے بھی ٹھوس اقدامات کررہی ہے انہوں نے کہا کہ یہ چیک مالی امداد کے طور پر دےئے جارہے ہیں اور آئندہ بھی ان کی مدد وتعان جاری رکھا جائے گا۔

مزید : کراچی صفحہ اول