کراچی ،رینجرزکی کارروائیاں ،6ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد

کراچی ،رینجرزکی کارروائیاں ،6ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد

کراچی (کرائم رپورٹر)پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیاہے ۔ یہ ملزمان مختلف جرائم میں ملوث رہے ہیں۔ ترجمان رینجرز کے مطابق سپر مارکیٹ کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان محمد فیصل ، محمد صغیر جیلانی ، سمی اللہ اور مراد بخش کو گرفتار کیا ۔ ملزمان علاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں ۔ بلوچ کالونی کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان راشد عرف راشا اور نادر علی کو گرفتار کیا ۔ ملزمان ڈکیتیوں کے ساتھ ساتھ اسٹیٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں ۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ ، ایمونیشن ، مسروقہ سامان اور منشیات بھی برآمد کر لی گئی ۔ ملزمان کو قانونی چادہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر