کراچی،یوبی ایل کی جانب سے یونس خان کے اعزازمیں تقریب

کراچی،یوبی ایل کی جانب سے یونس خان کے اعزازمیں تقریب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کے بہترین بینک 2016 ء ، یو بی ایل نے29 مئی 2017 ء کو یو بی ایل کے ہیڈ آفس میں پاکستانی کرکٹ کے نامور کھلاڑی یونس خان کو خراجِ عقیدت پیش کرنے لئے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا۔یونس خان یو بی ایل کی کرکٹ ٹیم کے کپتان بھی ہیں۔یو بی ایل کے صدر اور سی ای او، وجاہت حسین نے یونس خان کو پاکستانی کھیلوں کی ایک علامتی شخصیت گردانتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کرکٹ میں ان کی کامیابیوں کا تذکرہ کیا، خاص کر پاکستان ٹیم کی کپتانی اور ان کے ٹیسٹ کرکٹ میں 10,000 رنز کے بارے میں بتایا۔اس موقع پر منصور خان، گروپ ایگزیکٹو CIIBG اور پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کے رکن کے علاوہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی راشد لطیف، معین خان اور اسپورٹس کی کئی شخصیات موجود تھیں۔یو بی ایل کی جانب سے یونس خان کو تعریف کی ایک نشانی اور ایک چیک بھی پیش کیا گیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے یونس خان نے خود کو تسلیم کئے جانے پر اپنی مسرت کا اظہار کیا اور پاکستانی کرکٹ اور ملک کی خدمت جاری رکھنے کا وعدہ کیا۔یو بی ایل کی پاکستانی اسپورٹس خاص کر کرکٹ میں تعاون کرنے کی روایت بہت گہری اور پرانی ہے۔ پاکستان کے ڈومیسٹک کرکٹ سرکٹ میں یو بی ایل کی کرکٹ ٹیم سب سے زیادہ معروف ہے۔ یو بی ایل نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو 32 کرکٹرز دیئے جن میں سے چھ ایسے کھلاڑی شامل ہیں جنہوں نے ملک کو شاندار فتوحات کے لئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی قیادت کی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر