ٹانک ،تحصیل کونسل کے ترقیاتی بجٹ کی غیر منصفانہ تقسیم کیخلاف عدالت جانے کا فیصلہ

ٹانک ،تحصیل کونسل کے ترقیاتی بجٹ کی غیر منصفانہ تقسیم کیخلاف عدالت جانے کا ...

ٹانک (نمائندہ خصوصی)تحصیل کونسل کے ترقیاتی بجٹ کی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے تحصیل ممبران کا ٹی ایم او اور تحصیل ناظم کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے ان خیالات کااظہار جماعت اسلامی کے سابق ضلعی امیر سجاد احمد خان مروت نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ تحصیل ناظم نے ٹی ایم او کے ساتھ ملکر ترقیاتی بجٹ کی غیر منصفانہ تقسیم کی جس سے اپوزیشن جماعتوں کی حق تلفی کی جارہی ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کرینگے انہوں نے مزید کہا کہ تحصیل ناظم نے چند ممبران پر فنڈز کی تجوریاں کھول دیں جبکہ جماعت اسلامی اور پی ٹی ائی کو کھڈے لائن لگادیا گیا ہے جس پر عدالت میں ترقیاتی بجٹ کے خلاف درخواست دائر کرینگے واضح رہے کہ تحصیل ناظم ہیبت خان بیٹنی نے انیس کروڑ کے ترقیاتی بجٹ میں تنخواہوں ،میونسپل سروسز اور دیگر امور کیلئے بار ہ کروڑ سے زائد رقم اپنے صوابدید میں استعمال کی جبکہ باقی فنڈ ترقیاتی کاموں کیلئے استعمال کیا گیا جسمیں اٹھ کروڑ روپے کیش کرکے تنخواہوں کی ادائیگی کی گئی اورسینکڑوں ملازمین سے اٹھ سے دس ہزار کی کٹوتی کرکے تحصیل انتظامیہ نے بندر بانٹ کی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر