بھارت کی اروناچل پردیش میں پل کی تعمیر ، چین کی وارننگ

بھارت کی اروناچل پردیش میں پل کی تعمیر ، چین کی وارننگ

نئی دہلی (آن لائن) چین نے ریاست ارونا چل پردیش میں ایک پل کا بنیادی ڈھانچہ تعمیر کرنے کے معاملے پر ہندوستان کو 'محتاط' رہنے اور 'تحمل' کا مظاہرہ کرنے کا مشورہ دے ڈالا۔چین کا یہ مشورہ ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے ارونا چل پردیش کو پڑوسی ریاست آسام سے جوڑنے والے ایک پل کے افتتاح کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے۔چینی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا، 'ہم امید کرتے ہیں کہ بھارت چین کے ساتھ سرحدی معاملات کا تعین ہونے تک محتاط رویئے اور تحمل مزاجی کا مظاہرہ کرے گا، ساتھ ہی اسے سرحدی علاقوں میں امن و استحکام برقرار رکھنے کو بھی یقینی بنانا چاہئے۔

چین

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر