پرائیویٹ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں پر سرکاری نما سبز نمبر پلیٹ لگائے گئے

پرائیویٹ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں پر سرکاری نما سبز نمبر پلیٹ لگائے گئے

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ میں غیر سرکاری تنظیموں اور پرائیویٹ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں پر سرکاری نما سبز نمبر پلیٹ لگائے گئے ہیں ۔حالانکہ پشاور ہائی کورٹ کے احکامات کے باوجود ضلعی انتظامیہ شانگلہ ان گاڑیوں کے خلاف کاروائی سے کتراتے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ شانگلہ نے بھی چند گاڑیوں کو این او سیز جاری کئے ہیں کا انکشاف۔ یہ گاڑیاں چیک پوسٹوں پر بغیر چکنگ کے گزر جاتے ہیں۔عوامی حلقوں کا صوبائی حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ عدالتی احکامات کے باوجود شانگلہ میں غیر قانونی پرائیوٹ گاڑیاں سرکاری نما سبز نمبر پلیٹ لگا کرسڑکوں پر عرصہ دراز سے رواں دواں ہے، پشاور ہائی کورٹ منگورہ بنچ دارالقضاء سوات نے این سی پی گاڑیوں کے حوالے سے احکامات جاری کرتے ہوئے محکمہ پولیس۔محکمہ ایکسائز اور انتظامیہ کو حکم دیا تھا کہ جن نان کسٹم پیڈ گاریوں پر سرکاری نما نمبر پلیٹ لگائے گئے ہیں ،ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے۔اس حوالے سے محکمہ ایکسائز کے ایک ذمہ دار سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ اکثر پرائیویٹ اورہائر کردہ سرکاری نان کسٹم پیڈگاڑیوں پر سرکاری نمبر پلیٹ لگے ہیں تاہم اگر ان گاڑیوں کو کاغزات چیک کرانے کو کہتے ہیں تو ان کا موقوف ہو تا ہے کہ ان کو این او سی جاری کر دیا ہے ۔تاہم یہ گاڑیاں چیک پوسٹوں پر بغیر چکنگ گزر جاتی ہے ۔ شا نگلہ میں غیر سرکاری تنظیموں کیلئے یہ گاڑیاں ہائر کی گئی ہیں اور ان گاڑیوں کو چاہئے کہ وہ چیک پوسٹوں پر تلاشی دیں اور یہ گاڑیاں انتظامیہ کے ذمہ دار افسران کی نگرانی رہیں،جبکہ گزشتہ سال سابقہ ڈپٹی کمشنر شانگلہ نے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے حوالے سے ہائی کورٹ کے فیصلے کے روشنی میں محکمہ پولیس،ایکسائز اور مقامی انتظامیہ کو ان گاڑیوں کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کا تحریر جاری کیا ہے،لیکن اس پر کوئی عمل درامد نہ ہو سکا،عوامی حلقوں نے صوبائی حکومت سے ہائی کورٹ کے فیصلے کو نافذ کرکے ان گاڑیوں کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر