پیسکو حکام کوہاٹ روڈ گرڈسٹیشن کے ایس ڈی او کیخلاف قانونی چارہ جوئی عمل میں لائیں :عارف یوسف

پیسکو حکام کوہاٹ روڈ گرڈسٹیشن کے ایس ڈی او کیخلاف قانونی چارہ جوئی عمل میں ...

پشاور( سٹاف رپورٹر )وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے قانو ن عارف یوسف نے کہاہے کہ پیسکوحکام کوہاٹ روڈگرڈسٹیشن کے ایس ڈی اوکیخلاف قانونی چارہ جوئی عمل میں لائیں اورقرارواقعی سزاددی جائے،SDOکوہاٹ روڈگرڈسٹیشن نے اپنی خودساختہ لوڈشیڈنگ شیڈول مرتب کی ہے جس کے باعث لوگ ذہنی مریض بنتے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کوہاٹ روڈگرڈسٹیشن شیڈول کے حوالے سے میں نے خود پیسکوچیف شبیراحمدسے بات کی توانہوں نے کہاکہ یہ شیڈول ہم نے نہیں دیایہ SDOنے خودبنایاہے ،ایسے افرادقابل مواخذہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایف آئی آرسے نہیں ڈرتے مرتے دم تک عوام کیلئے لڑیں گے،اعلیٰ حکام تحقیقات کریں توپتہ چل جائیگاکہ ایف آئی آر کے اصل حقدارکوہاٹ روڈگرڈسٹیشن کاعملہ ہے جوچوروں کاساتھ دے رہا ہے اورعوام کاجیناحرام کردیاہے،سیاسی مداخلت کے باعث پیسکو حکام خودادارے کی بنیادوں کوکھوکھلاکررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگرپیسکونے اپناقبلہ درست نہیں کیا تو ہمارے لئے عوامی احتجاج کو روکنیا مشکل ہو جائے گا جس کو پیسکومیں بیٹھی کالی بھیڑیں ہمیشہ یادرکھیں گی،انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام کامزیدامتحان نہ لیاجائے ورنہ گرڈسٹیشن والوں کوواپڈاہاؤس میں بھی چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔صوبے کے عوام پیسے دیکربجلی مانگتے ہیں مفت میں نہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے چیف کیپٹل پولیس آفیسرسے تفصیلی ملاقات کے دوران کیا۔عارف یوسف نے کہاکہ پیسکوکوہمارااحسان منداورشکرگزارہوناچاہئے کیونکہ میں نے اپنے حلقے میں مرمت اورنئے ٹرانسفارمرز کی مدمیں تقریباً6کروڑروپے پیسکوکودیئے ہیں اوراسی طرح خیبرپختونخواکے ہرممبرصوبائی اسمبلی نے اپنا فنڈ اس مقصد کے لئے مختص کر دیاہے مگرپھربھی پیسکونے عوام کاجیناحرام کررکھاہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر