چارسدہ ،پولیس کا کومبنگ آپریشن ،13 مشتبہ افراد گرفتار

چارسدہ ،پولیس کا کومبنگ آپریشن ،13 مشتبہ افراد گرفتار

شیرگڑھ(نامہ نگار)پولیس کا تھانہ کاٹلنگ کی حدودمیں کومبنگ آپریشن۔آپریشن کے دوران دو مجرمان اشتہاریوں، جرائم پیشہ عناصر کا ایک سہولت کار سمیت13مشتبہ افراد زیر حراست۔ اسلحہ بھی برآمد۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مردان ڈاکٹر میاں سعید احمد کی خصوصی ہدایت پرایس پی آپریشن عبد الرؤف بابر کی نگرانی میں ڈی ایس پی کاٹلنگ سرکل اعجاز خان، سرکل ایس ایچ اوز کی قیادت میں پولیس نفری RRF سکواڈ،ایلیٹ فورس،بم ڈسپوزل سکواڈ اور لیڈیز پولیس ،سپیشل برانچ اور ڈی ایس بی مردان نے اس کامیاب سرچ آپریشن میں بھرپورحصہ لیا ۔تھانہ کاٹلنگ کے ملحقہ علاقوں کٹی گڑھی، شیرو کلے اور سالاک کلے میں کومبنگ آپریشن ہوکر مشتبہ افراد کے ٹھکانوں پر چھاپے لگا ئے گئے جس میں قتل اور اقدام قتل میں مطلوب دو مجرمان اشتہاریوں اور جرائم پیشہ عناصر کا ایک سہولت کار سمیت13مشتبہ افراد حراست میں لئے گئے، آپریشن کے دوران35مکانات چیک کئے گئے ۔ آپریشن کے دوران01پستول، 01شارٹ گن اور29عدد کارتوس بھی برآمد کئے گئے۔پولیس نے جدید سائنسی آلات کے ذریعے150 مختلف گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں اور 100افراد کا ڈیٹا چیک کیا گیا15موٹر سائیکلوں کو قبضہ پولیس کیا گیا،10افراد کو زیر دفعہ 107/151کے تحت گرفتار کیا گیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر