عبدالستار خٹک اور الطاف الحق کی بطورِ سپرنٹنڈنٹ گریڈ- 17میں ترقی

عبدالستار خٹک اور الطاف الحق کی بطورِ سپرنٹنڈنٹ گریڈ- 17میں ترقی

پشاور( سٹاف رپورٹر )مجاز حکام نے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کی سفارشات پر نظامت اطلاعات حکومت خیبر پختونخوا پشاور کے عبدالستار خٹک اور الطاف الحق کی مستقل بنیادوں پر فوری طور پر بحیثیت سپرنٹنڈنٹ بی ایس- 17 میں ترقی کی منظوری دی ہے۔مندرجہ بالا سپرنٹنڈنٹس ریگولر بنیاد پر ترقی کے بعد عرصہ ایک سال کی آزمائش مدت پر ہوں گے جو دوسرے سال کے لئے قابل توسیع ہوگی۔ اس امر کا اعلان محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ حکومت خیبر پختونخوا کے جاری کر دہ ایک اعلامیہ میں کیا گیا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر