شہداء اہلسنت والجماعت کا مشن جاری رہے گا ،علامہ محمد عدنان قادری

شہداء اہلسنت والجماعت کا مشن جاری رہے گا ،علامہ محمد عدنان قادری

خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ)خیبر ایجنسی شہداء اہلسنت والجماعت کا مشن جاری رہے گا تنظیم اہلسنت کے علماء کرام نے ہمیشہ امن کا پیغام دیا ہے علامہ محمد عدنان قادری کا دربارعالیہ قادریہ پیروخیل میں رمضاالمبارک ختم القران کے اخری رات شرکاء سے خطاب لنڈیکوتل دربارعالیہ قادریہ میں رمضان المبارک کی ختم القران کی اخری رات کے حوالے سے محفل میلاد کا اہتمام بھی کیا گیا تھا جس میں سابق سنیٹر پیر عبدالمالک صاحب ،علامہ محمد عدنان قادری ،مولانا احسان اللہ جنیدی ،مولانا شعیب قادری حافظ مطیع اللہ ،حافظ ضیاء اللہ قادری ناظم حاجی حکیم خان کے علاوہ علماء کرام نعت خوانان اور ملک کے مختلف علاقے سے ائے ہوئے ہزاروں افراد نے شرکت کی اس موقع پر ختم القران کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد عدنان قادری نے کہا کہ رمضان المبارک برکتوں کا مہینہ ہیں اس میں قران شریف کی تلاوت سے اللہ انسان کے تمام گناہ معاف کرتے ،اور ان کی تلاوت سے پوری علاقے میں روشنی پھیل گئی ہیں انہوں نے کہا کہ تنظیم اہلسنت والجماعت نے ہمیشہ امن کا پیغا م دیا ہیں شہدا ء اہلسنت والجماعت کا مشن جاری رہے گاجنہوں نے دین اسلام اور علاقے کے امن کے خاطر اپنے جانوں کا نظرانہ پیش کیا ہیں جس کو تمام علماء کرام اور عوام سلام پیش کرتی ہیں انہوں نے کہا کہ تنظیم اہلسنت والجماعت کے زیر سایہ171دینی مدارس چل رہی ہیں جس میں اونیس ہزار حافظ قران طلباء دینی تعلیمات حاصل کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ تنظیم اہلسنت والجماعت کے علماء کرام نے بارود کی بجائے درود شریف کی درس دیا ہیں جس کی پر امن ہونے کی زندہ مثال ہیں ،ختم القران کے اخر میں موقع پر پیر عبدالمالک صاحب نے ملک کی سلامتی اور علاقے کے امن کے لئے خصوصی دُعائیں کی گئی

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر