شا نگلہ میں یوٹیلٹی سٹوروں میں اشیاء ضرورت ناپید

شا نگلہ میں یوٹیلٹی سٹوروں میں اشیاء ضرورت ناپید

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شا نگلہ میں یوٹیلٹی سٹوروں میں اشیاء ضرورت ناپید ہوگیا ، حکومت کے رمضان پیکج یوٹیلٹی سٹوروں میں آٹا،چینی،چاول بیسن،کھجور مشروبات روح افضاء دستیاب نہیں، شانگلہ میں قائم یوٹیلٹی سٹورکے ریجنل سٹور بھی شانگلہ کے دیگر یوٹیٹی سٹوروں کواشیاء کی سپلائی میں بری طرح ناکام ہوچکا ہے،لیلونئی سٹورمیں اشیاء خورد نوش دستیاب نہیں، سٹور انچارج اور گاہک کے مابین جھگڑے،گاہک کا تکرار ہیں کہ تم لوگ دکانداروں پر چینی وغیرہ فروخت کرتے ہیں جبکہ سٹور کو چینی وغیرہ آیا ہی نہیں تو ہم کیا فروخت کریں۔ریجنل آفس کو ڈیمانڈ کرتے ہیں لیکن رمضان پیکج کی اشیاء سٹور کو پہنچ نہیں پاتی،حکومت اور یوٹیلٹی سٹورز کے اعلیٰ حکام نوٹس لیں عوامی حلقے،رمضان پیکج یوٹیلٹی سٹورز میں آٹا،چینی ،چاول،کھجور،مشروبات،بیسن دستیاب نہیں ہے جس کی وجہ سے اکثر گاہک اور سٹورانچارج کے درمیان لڑائی جھگڑے ہوتے ہیں۔گاہک سٹور انچارج پر چینی وغیرہ بلیک میں دکانداروں پر فروخت کرنے کا الزام لگاتے ہیں جبکہ سٹور انچارج کا کہنا ہے کہاشیاء کی سپلائی نہیں ہوتی ہے۔اگر ایک چیز موجود ہی نہ ہو کیسے دکانداروں پر فروخت کریں۔عوام رمضان پیکج سے اب تک مستفید نہیں ہوئے عوام نے حکومت اور یوٹیلٹی سٹورز کے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر